منصوبہ جات
جامع مسجد انوا ر مدینہ
مسجد اسلام کے نظامِ تربیت و روحانیت کی تشکیل کا مرکزی مقام ہے۔مسجد کی تعمیر اسلامی ثقافت کا امتیاز بھی ہے اور اس کے روحانی نظام میں موجود نظم اور طہارت کی علامت بھی۔ مسجد اسلامی سوسائٹی میں باہمی اِحترام، خیر خواہی، اِجتماعیت اور محبت الٰہی کا نشان سمجھی جاتی ہے۔مسجد ہر دور میں اور ہر خطے میں مسلمان آبادیوں کی شناخت اور پہچان رہی ہیں۔ اسی وجہ سے مساجد کو گنبدوں اور میناروں سے مزین کیا جاتا رہا ہے۔ مسجد کا مقام اسلامی معاشرے میں وہی ہے جو انسان کے جسم میں دل کو حاصل ہے۔ مسجد آباد رہے تو بستی پر اللہ کا کرم برستا رہتا ہے۔ مسجدیں ویران ہو جائیں تو بستیاں بھی ویران اور سنسان ہو جاتی ہیں۔ مساجد اسلام کے پاکیزہ روحانی تربیتی نظام کی طہارت و نفاست کے مراکز ہیں۔ مساجد میں اجتماعی عبادات کا فریضہ مسلمانوں کو باہمی محبت اور پر امن بقاے باہمی کی دعوت فکر بھی دیتا ہے۔
جامع مسجد انوار مدینہ اسلامی فن تعمیر کا ایک عظیم شاہکار ہے اور خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے۔اس کےدو چھوٹے اور ایک بڑا سبز گنبد ہے جو کہ مسجد نبوی حضورﷺ کے روضہ اقدس کی یاد میں بنایا گیا ہے اس کے علاوہ یہ ایک بڑے مینار اور چار چھوٹے میناروں پر مشتمل ایک وسیع مسجد ہے جس میں ایک کثیر تعداد نمازی بیک وقت نماز ادا کرسکتے ہیں۔
جامعہ انوار مدینہ للبنین ( برائے طلبہ)
بچوں کی دینی تعلیم و تربیت ان کا بنیادی حق ہے۔جامعہ انوار مدینہ طلبہ کے لیے ایک مثالی درس گاہ ہے جہاں ان کی دینی تعلیم و تربیت کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
شعبہ جات
- ناظرہ قرآن
- حفظ القرآن
- تجوید و قرآت
- ترجمہ و تفسیر القرآن
جامعہ انوار مدینہ للبنات ( طالبات)
یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ خواتین کے لیے دینی تعلیم وتربیت سے آگاہ ہونا اور دینی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونا، آئندہ کی دائمی حیات کے لیے ناگزیر ہے، اور اسی دینی تعلیم وتربیت کو روبہ عمل لاکر کے ایک عام قومی بیداری اور اجتماعی شعور کو ترقی دینے کا خواب شرمندہٴ تعبیر ہوسکتا ہے
دور حاضر میں بچیوں کی دینی تعلیم و تربیت ایک مشکل چیلنج ہے ۔ جامعہ انوار مدینہ طالبات کی دینی تعلیم و تربیت کا اہتمام احسن انداز میں کررہا ہے۔
شعبہ جات
- ناظرہ قرآن
- حفظ القرآن
- تجوید و قرآت
- ترجمہ و تفسیر القرآن
- امور خانہ داری
آن لائن ایجوکیشن
موجودہ زمانےمیں اللہ تعالی نے ہم انسانوں کو بہت سی سہولتوں سے نوازا ہے ، ا ن میں سے ایک انتہائی اہم سہولت جدید مواصلاتی نظام ہے جس نے دوریوں کو ختم کردیا ہے اور بہت سے ایسے کام آسان ہوگئے ہیں جو ماضی میں نا ممکن تھے ، اسی لئے اس سے جہاں زندگی کے دیگر شعبوں میں استفادہ کیا جارہا ہے وہیں تعلیم وتعلیم اور درس وتدریس کے لئے بھی اس کا استعمال بہت عام ہوچکا ، ضرورت اس بات کی تھی کہ دینی تعلیم حاصل کرنے والوں اور اس کے شائقین کے لئے بھی آن لائن دینی تعلیم کا اچھا انتظام ہوتاکہ ان کے لئے بھی جدید سہولتوں کے ساتھ ’’علم دین‘‘ حاصل کرنا ممکن ہوسکے، چنانچہ اسی ضرورت کی تکمیل کی خاطر آن لائن اسلامی تعلیم کا آغاز کیا گیا ہےاس کا مقصد یہ ہے کہ علم دین کا حصول آسان بنایا جائے تاکہ ملک سے باہر مقیم پاکستانی فیملیز اس سے مستفید ہوسکیں۔
اسلامک لائبریری
کتاب کی اہمیت وضرورت سے کسی بھی ذی شعور کو انکار کی راہ نہیں ہے ، کتاب پڑھنے سے جہاں ذہن کھلتا ہے فکر و خیال نکھرتے ہیں وہیں پر یہی کتاب زندگی کےنشیب و فراز کی بہترین مددگار بھی ہے مگر یہ سب مُہذب و دینی کتابوں سے ہی حاصل ہو سکتا ہے۔لائبریری علم و فکر اور تعلیم و تعلم کا مظہر و مرکز ہے ’’کتب‘‘سفاہت سے معرفت، جہالت سے علم اور ظلمات سے نور کی طرف لے جاتی ہیں ، کسی بھی قوم کو کسی بھی میدان میں عملی تجربات سے قبل نظریات اور اصول چاہئیں جن کی حفاظت و ترویج گاہیں لائبریریز ہیں ،جن کی اہمیت و افادیت کو مہذب قوموں نے ہر دور میں تسلیم کیا ہے۔
ادارہ انوار مدینہ میں ہزاروں دینی کتب پر مشتمل اسلامک لائبریری کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔جہاں ہمہ وقت دینی کتب کا مطالعہ کیا جاسکتا ہے۔
Anwar-e-Madina Copyright © 2024. Design by espades.net