ہمیں فالو کریں:
065 4224 300 92+
shp1.png
abt-img.jpg

ادارہ انوار مدینہ تعارف

ادارہ انوارِ مدینہ تحصیل چک جھمرہ ضلع فیصل آباد کے علاقہ چک نمبر 102 ج۔ب برج میں واقع اسلامی تعلیم و تربیت کا ایک عظیم مثالی منصوبہ ہے۔اس کی بنیاد 1972ء رکھی گئی۔ممتاز علمی وروحانی شخصیت حضرت علامہ حافظ قاری مرید احمد باروی نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ علیہ اس کے بانی ہیں ۔ آپ کے صاحبزادے علامہ قاری حافظ محمد وقاص الباروی (فاضل علوم اسلامیہ) اس کے ادارے کے موجودہ مہتمم ہیں اور اس عظیم مشن کی ترویج و اشاعت کے لیے کوشاں ہیں۔

مقاصد

قرآن و سنت کی تعلیمات اِتحاد و یگانگت، باہمی اُخوت، تحمل و برداشت، روا داری اور اِعتدال و میانہ روی کا درس اور ہر نوع کی فرقہ واریت، مسلکی انتہا پسندی سے بالا تر ہوکراسلامی اقدار کا تحفظ،عصری تقاضوں کے پیش نظر نسل نو کی اسلامی نہج پر تعلیم و تربیت اس کی اولین ترجیح ہے۔ طلبہ و طالبات کی ایسی اخلاقی و روحانی تربیت کر نا جس کے ذریعے وہ تعمیر شخصیت، تقوی، برداشت اور وسعت نظری کے حامل ہو سکیں۔

تمام انسانوں کے اندر انسانی ہمدردی کے جذبہ کو فروغ ،باہمی محبت اور بھائی چارے کی فضا کاقیام اور تمام طبقات کو ساتھ لے کر ایک حقیقی اسلامی معاشرے کی تشکیل کے لیے ایک عملی جدوجہد جس کے تحت ایسے منصوبہ جات کا آغاز جو عوام الناس کی فلاح و بہبود کے لئے اہم کردار ادا کر سکیں۔

علامہ حافظ قاری مرید احمد الباروی رحمۃ اللہ علیہ
علامہ حافظ قاری مرید احمد الباروی رحمۃ اللہ علیہ
علامہ قاری حافظ محمد وقاص الباروی
علامہ قاری حافظ محمد وقاص الباروی

Anwar-e-Madina Copyright © 2024. Design by espades.net